مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں سرگرم دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی کے ہلاک ہونے والے جوانوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پنہچایا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ