بھارت میں کسانوں نے برتن بجا کر اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے برتن بجا کر احتجاج کیا، کسانوں نے زرعی قوانین واپس لینے کے نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے برتن بجا کر احتجاج کیا، کسانوں نے زرعی قوانین واپس لینے کے نعرے لگائے۔ ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے کسانوں نے مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران برتن بجا کر احتجاجی نعرے لگائے۔ سنگھو بارڈر پر دھرنا دیئے کسانوں نے چمچے، تھالیاں، پلیٹیں بجا کر مودی حکومت سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بھارت کے کسانوں نے تقریباً ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پردھرنا دیا ہوا ہے، کسان مودی حکومت سے کسان مخالف بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

News Code 1904556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =