مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست الینوئیس کے شہر راک فورڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راک فورڈ میں ایک مسلح شخص نےفائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے اس واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

امریکہ کی ریاست الینوئیس کے شہر راک فورڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News Code 1904555
آپ کا تبصرہ