مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مخصوص اسپتال میں ہولناک آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ کے شمالی علاقے میں کورونا وائرس کے مریضو ں کے لیے مخصوص ایک اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا گیا تھا۔
آگ اس قدر ہولناک تھی کہ امدادی ٹیمیں پہنچنے تک اس نے استپال کے انتہائی نگہداشت کے پورے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اسپتال میں موجود مریضوں کو نکالا تاہم سات مریض دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں دوسرے استپال میں منتقل کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ