نیوزی لینڈ کی ٹیم  نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف  431 رنز کا اسکور بنادیا

ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر اب تک 30 رنز بنائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر اب تک 30 رنز بنائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 30 رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔ شان مسعود 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ عابد علی 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نائٹ واچ مین عباس علی موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73،  راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

News Code 1904551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =