مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان میں فوجی اہلکارکی میت لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو میجر اور دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ ادارے " آئی ایس پی آر " کے مطابق گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں بیٹھے دو میجر اور دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد حسین، کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر منی مرگ کے علاقے سے فوجی سپاہی عبدالقدیر کی میت کو لے کر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) اسکردو جارہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا۔
آپ کا تبصرہ