ٹرمپ کی امریکی سپریم کورٹ پر شدید تنقید/ صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار

امریکہ میں سن 2020 کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اعلی عدالت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس ناہل قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سن  2020 کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان کی جانب سے مسلسل دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے لیکن اب انہوں نے سپریم کورٹ کو ہی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سپریم کورٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکی سپریم کورٹ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہونے والے فراڈ پر نااہلی اور کمزوری دکھائی۔ ہمارے پاس واضح شواہد ہیں لیکن سپریم کورٹ انہیں دیکھنا ہی نہیں چاہتی ، وہ کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت نہیں، اگر ہمارے الیکشن کرپٹ ہوجائیں گے تو ہمارا کوئی ملک نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات ایک فوجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فوجی نے انہیں بتایا ہے کہ افغانستان میں الیکشن امریکہ سے زیادہ شفاف ہوئے ہیں۔ جس طریقہ سے لاکھوں ووٹوں کا فراڈ کیا گیا اس سے لگتا ہے کہ یہ امریکہ کے نہیں بلکہ تیسری دنیا کے کسی ملک کے انتخابات تھے۔

News Code 1904546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =