کوئٹہ میں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے  پنجگور میں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دھماکے میں 2 افراد کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ  پاکستان کو سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سامنا ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

News Code 1904545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =