امریکہ میں کرسمس کے موقع پر دھماکے سے 3 افراد زخمی

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق  صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی میل تک اس کی آواز سنی گئی ۔دھماکے کے فوری بعد  فائر بریگیڈ،امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی  اور علاقے کو سیل کردیا گیا ۔دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے جبکہ تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

           

News Code 1904541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =