مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صوبے بتنگاس میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صوبے بتنگاس کے جزیرے لوزون میں زلزلے کے جھٹکے اُس وقت محسوس کیے گئے جب وہاں کرسمس سے متعلق تقریبات جاری تھیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی جس کا مرکز جزیرے لوزون میں تھی اور گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جو دارالحکومت منیلا سے 90 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث چرچ میں کرسمس کی رسومات کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم بعد میں تقریب کو مکمل کیا گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ