امریکہ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ 2 افراد ہلاک

امریکہ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد موبائل ٹاور سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا۔

طیارے میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دونوں افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

News Code 1904538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =