کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک

کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تاجر ہیں جو یوگینڈا سے ساز و سامان لے کر آرہے تھے کہ البرٹ جھیل میں کشتی الٹ گئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہیں جس کے بعد آمد و رفت کے لیے یہ راستہ زیادہ استعمال ہورہا ہے۔ واضح  رہے کہ البرٹ جھیل افریقہ کی ساتویں بڑی جھیل ہے۔

News Code 1904534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =