بھارتی پولیس نے راہول گاندھی کو صدارتی محل کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ پولیس نے راہول گاندھی کی سربراہی میں پارٹی کارکنوں کو صدارتی محل کی طرف مارچ سے روک دیا، راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوریت نہیں ہے، کوئی ایسا سوچتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

احتجاجی پلے کارڈز اٹھائے کسانوں کے حق میں نعرے لگاتے کانگریس رہنما اور کارکنوں کو پولیس نے رکاوٹیں لگا کر صدارتی محل جانے سے روکا۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ کسان مخالف بل کے خاتمے تک کسان جانے والے نہیں ہیں، حکومت سے کسان بل پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بھارتی کسانوں نے تین ہفتوں سے زائد عرصے سے نئی دہلی کے سرحدی راستوں پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے اور مودی حکومت سے کسان مخالف تین زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

News Code 1904522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =