پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں،  اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کریک ڈاؤن کو 500 سے زائد روز ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رواں برس بھارت نےجنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 28 نہتے شہری شہید ہوئے، پاکستان عالمہ برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔

News Code 1904518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =