بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 778 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 778 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار 778 ہو گئی۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 778 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس مہلک  وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار 778 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 46 ہزار 778 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس مہلک  وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار 778 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 89 ہزار 264 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 66 ہزار 677 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 52 ہزار 461 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 33 ہزار 753 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار 978 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 5 ہزار 875 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1904512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha