برطانوی کمپنی نے بھارت کےخلاف ٹیکس ادائیگی کا مقدمہ جیت لیا

برطانوی کمپنی کیرن انرجی نے بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کےخلاف ٹیکس ادائیگی کا مقدمہ جیت لیا، جس کے بعد بھارت کو 1.2 ارب امریکی ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی کمپنی کیرن انرجی نے بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کےخلاف ٹیکس ادائیگی کا مقدمہ جیت لیا، جس کے بعد بھارت کو 1.2 ارب امریکی ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے ہوں گے۔ دی ہیگ کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں برطانوی توانائی کمپنی کیرن انرجی  کے خلاف ٹیکس ادائیگی سے متعلق کیس میں شکست بھارت کی دوسری بڑی شکست ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں نئی دہلی کو ایک اور برطانوی ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ووڈا فون کے خلاف ٹیکس ادائیگی کے ایک معاملے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

News Code 1904510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha