پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری

برطانوی حکومت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال" 2020 " کے دوران بھی پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال" 2020 " کے دوران بھی پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ نیشنل رسک اسیسمنٹ آف منی لانڈرنگ اینڈ ٹیرورسٹ فائنانسنگ 2020 کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی بدعنوان عناصر کے لئے برطانوی پراپرٹی مارکیٹ بالخصوص لندن دلچسپی کا مرکز رہا جو کرپٹ پریکٹسز کا گڑھ رہا۔

 جن ممالک سے کرپشن کی گئی دولت باآسانی برطانیہ لائی جاتی ہے ان میں پاکستان، چین، ہانگ کانگ، روس اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

News Code 1904500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha