مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی تحریک آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس یونیورسٹی کو " منی انڈیا" قرار دیا۔ برصغیر پاک و ہند کی معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی100سالہ تقریبات سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی تعمیر و ترقی میں اے ایم یو کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو منی انڈیا ہے اور بھارت کی ترقی میں اس یونیورسٹی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق بعض حلقوں نے وزیر اعظم مودی کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کی تحریک آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس یونیورسٹی کو " منی انڈیا" قرار دیا۔
News Code 1904499
آپ کا تبصرہ