برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل پر جرمانہ

برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے ، یہ جرمانہ برطانیہ میں ٹی وی چینلوں اور ریڈیو کے نگران ادارے آف کام کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں میزبان ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو چور، بھکاری اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔آف کام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے دوران پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا۔ ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی برادریوں کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

ادھر جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

News Code 1904497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =