پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں 10 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران ا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق صوبہ  بلوچستان کے علاقے آواران آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے  جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

News Code 1904495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =