برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کےبعد ہر طرف بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کےبعد ہر طرف بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ برطانیہ کے چیف سائنٹسٹ سمیت طبی مشیروں اور سائنسدانوں نے حکومت سے ملک گیر لاک ڈاؤں لگانے کا مطالبہ کیا ہے  ماہرین نے کہا کہ نئی قسم کا کورونا وائرس ہر جگہ پر موجود ہے، ٹیئر فور کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جاسکتی ہیں۔ برطانیہ پر فضائی سفرکی پابندیاں لگنے کے بعد فرانسیسی سرحد کی بندش نے بحران کی شکل اختیار کرلی ہے۔

انگلش چینل کے راستے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں جبکہ شہریوں کا کرسمس کا تہوار سڑکوں پر ہی گزارنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

عوامی دباؤ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ کو فرانس سے ملانے والی سُرنگ کھولنے کے لیے فرانسیسی صدر سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1904494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha