نیو کراچی میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک  اور 17 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک  اور 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فیکٹری کی چھت بھی گرگئی جب کہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق  فیکٹری کی چھت گرنے کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

فیکٹری میں دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکہ بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا ہے تاہم اس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1904493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =