مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون رزمیری دی کارلو نے سکیورٹی کونسل کی آن لائن کانفرنس سے خطاب میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں قرارداد 2231 کے بارے میں ششماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹرس ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تحفظ کے خواہاں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون رزمیری دی کارلو نے سکیورٹی کونسل کے آن لائن اجلاس میں آپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہےگا۔
رزمیری دی کارلو نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی معاملات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کرنا چاہیے ، امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہوکر معاہدے کو نقض کیا جس کے بعد ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 26 اور 36 کی روشنی میں اپنے وعدوں پر عمل درآمد میں کمی کردی۔
آپ کا تبصرہ