کابل میں ڈاکٹروں کی گاڑی کو بم دھماکے ميں اُڑادیا/ 4 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈاکٹروں کی گاڑی کو بم دھماکے ميں اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چار ڈاکٹرز ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈاکٹروں کی گاڑی کو بم دھماکے ميں اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چار ڈاکٹرز ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کابل میں سڑک پر نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طبی عملے کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار مییں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

چاروں ڈاکٹرز پل چرخی نامی جيل کی طرف جانے کے ليے اپنی گاڑی ميں سوار ہو رہے تھے، اس جيل ميں کئی طالبان دہشت گرد قيد ہيں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو ماہ سے پُر تشدد کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کابل یونیورسٹی میں حملے میں 30 سے زائد طلبا شہید ہوئے تھے جب کہ 4 بار مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1904490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =