مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دہلی ہریانہ بارڈر پر کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 26کا سلسلہ جاری ہے نئی دہلی میں کسانوں نےسلسلہ وار بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں کسانوں نے آج سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا، ہر روز 11 کسان 24 گھنٹوں کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ کسانوں کے احتجاج سے پریشان مودی حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی تجویز پیش کردی۔
واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان ایک ماہ سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ