مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث جی 20 ممالک نے پاکستان کے ذمے واجب الادا1.7 ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل کردی ہے۔ جس سے پاکستان کو بڑی سہولت ملے گی۔
اطلاعات کے مطابق جی 20 ممالک کی طرف سے ڈیٹ سروس کی معطلی کے لیے پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ پاکستان نے جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذاکرات کیے۔ سہولت کے تحت پاکستان کو 1.7 ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل رہے گی۔
آپ کا تبصرہ