بھارت کا آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیشن کےآغازکا اعلان

بھارتی وزیر صحت ہرش وردھان نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں کسی بھی دن سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر صحت ہرش وردھان نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں کسی بھی دن سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر صحت ہرش وردھان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی مکمل جانچ کرلی جائے اس لیے ویکسینیشن میں کچھ تاخیر ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر صحت نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ وہ جنوری میں کسی بھی ہفتے سے کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے لیے پُرامید ہیں اور ابتدائی طور پر یہ ویکسین فوج اور طبی عملے کو لگائی جائیں گی جب کہ سات ماہ کے اند اندر 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

وزیر صحت ہرش وردھان نے انکشاف کیا کہ ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ 9 کورونا ویکسین کی آزمائش جاری ہے جن میں سے 6 کلینیکل ٹرائل مرحلے میں ہیں جب کہ 3 پری کلینیکل فیز میں ہیں۔

News Code 1904480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =