امریکہ میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا کا مریض چل بسا

امریکہ کی ایک ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا وائرس کے مریض کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں مسافر کی موت واقع ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ایک ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا وائرس کے مریض کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں مسافر کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو نیو اور لینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورلینز کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ مسافر کی اہلیہ کے مطابق اُن کے شوہر کو کورونا بھی تھا جو انہوں نے ایئرلائن کی انتطامیہ سے چھپایا تھا۔

یونائیٹڈ ایئرلائن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر کے کورونا ٹیسٹ ہوئے بغیر طیارے میں سفر کی تفتیش جاری ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 725 ہوگئی ہے۔

News Code 1904479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =