دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتیں 16 لاکھ 91 ہزار 942 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 91 ہزار 942 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 91 ہزار 942 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 11 لاکھ 83 ہزار 59 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 379 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 59 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =