صومالیہ میں بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک/ وزیر اعظم بال بال بچ گئے

صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے ذرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ وزير اعظم بال بال بچ گئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے ذرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ وزير اعظم بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے وزیراعظم کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے محمد حسین روبلے محفوظ رہے تاہم اُن کے 3 محافظوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

صومالیہ کے ذرائع نے  وزیراعظم پر حملے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بم دھماکہ وزیراعظم کی آمد سے ذرا دیر قبل ہوا تھا۔

وزیراعظم محمد حسین روبلے پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

News Code 1904459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =