کابل میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں رکن اسمبلی حاجی خان محمد کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 10 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1904457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =