کورونا وائرس کی ویکسین سے خواتین میں داڑھی نکلنے کا خدشہ

برازیل کے صدر نے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے عورتوں کی داڑھی نکل سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے صدر جائر بولسونارو کی جانب سے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے دلچسپ بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے عورتوں کی داڑھی نکل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق برازیلین صدر کا کہنا ہے کہ اس ویکیسن کے لگانے سے انسان مگرمچھ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ 

انھوں نے خواتین کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فائزر-بائیو این ٹیک کی اس دوا کے لگانے سے خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں برس جب یہ وبا سامنے آئی تو جائر بولسونارو نے اسے صرف ایک معمولی زکام قرار دیا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں کورونا ویکسین کے ٹیکوں کی مہم کے باوجود وہ خود کو اس ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔ 

News Code 1904453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =