اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

اٹلی نے کورونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرسمس اور سال نو کے موقع پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی نے کورونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرسمس اور سال نو کے موقع پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان دنوں میں ہونے والے اجتماعات کے باعث کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ملک کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اسی مناسبت سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تمام غیر ضروری دکانیں، شاپنگ مال اور اجتماعات پر پابندی ہوں گی۔

صرف ملازمت، ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں ہی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی جب کہ گھروں میں بھی پارٹیز کا انعقاد ممنوع ہوگا۔

اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے کرسمس پر لاک ڈاؤن کے اقدام کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین نے کرسمس اجتماعات سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار ہوگئی ہے جو کہ کسی یورپی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1904451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =