یونان میں ترکی کے ایک سفارتکارجاسوسی کے الزام میں گرفتار

یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق یونان کی پولیس نے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔ یونانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست دونوں افراد پر بحیرہ ایجیئن میں یونانی مسلح فورسز کی تصاویر کھینچنے کا الزام ہے۔ دونوں افراد یونان کے شمالی علاقوں میں آباد مسلم اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک ملزم فضائی کمپنی میں بطور باورچی کام کرتا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی شہریت رکھنے والے عہدیدار کی گرفتاری یورپین کنونشن آف ہیومن رائٹس اور قونصلر رابطوں کے حوالے سے ویانا کنونشن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

News Code 1904450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =