آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم صرف 36 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئی

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم صرف 36 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئی، دنیائے کرکٹ میں بھارت کے علاوہ کم ترین اسکورز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم صرف 36 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئی، دنیائے کرکٹ میں بھارت کے علاوہ کم ترین اسکور ز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ نے 1955ء میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم اپنے کم ترین اسکور 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

دنیائے کرکٹ میں بھارت کے علاوہ کم ترین اسکور ز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے کم 26 رنز بنائے تھے ۔

اس سے قبل 1896 مین جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 30 رنز پر پویلین لوٹی تھی ،ا س ریکارڈ کو 59 برس بعد نیوزی لینڈ نے توڑ دیا تھا ۔

نیوزی لینڈ نے 1902ء میں انگلینڈ کے خلاف 36 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ساوتھ افریقا کی ٹیم کا کم ترین اسکور 30 اور 35رنز رہا ہے۔

آسٹریلیا کا کم ترین اسکور 36 رنز ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 43 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔

News Code 1904449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =