ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے وارڈ میں آگ لگنے سے 9 مریض ہلاک

ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 مریض ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 مریض ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبے غازیانتپ میں سانکو یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آکسیجن کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ اس وارڈ میں کورونا کے مریض زیر علاج تھے۔ آگ کے شعلوں نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑی آنے تک 9 مریض لقمہ اجل بن گئے، امدادی کاموں کے دوران 14 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جن کی حالت دھوئیں کے باعث غیر ہوگئی تھی۔

کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 65 سے 85 برس کے درمیان تھیں۔ حادثے کے بعد کورونا وارڈ سے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی می  کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 610 ہے۔

News Code 1904448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =