امریکہ کی طویل عرصہ سے ایرانی عوام کے خلاف گھناؤنی سازش اور جنگ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے طویل عرصے سے ایرانی عوام اور ایران کے ہمسایہ ممالک کے خلاف بغاوت اور جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے طویل عرصے سے ایرانی عوام اور ایران کے ہمسایہ ممالک کے خلاف بغاوت اور جنگ  کا سلسلہ جاری ہے۔ خطیب زادہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے دنیا بھر میں ہزاروں بےگناہ افراد کا قتل عام کیا ہے اور امریکی حکومتوں کی جانب سے دنیا بھر میں بے گناہ افراد کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ نے عرصہ دراز سے ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جنگ و جارحیت امریکہ کی ذات کا حصہ ہے۔

News Code 1904447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =