بھار ت میں کسانوں کا احتجاج 23 ویں روزبھی جاری

بھار ت میں کسانوں کا احتجاج 23 ویں روزبھی جاری ہے، کسان تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھار ت میں کسانوں کا احتجاج 23 ویں روزبھی جاری ہے، کسان تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ بھارت میں کسانوں کا بھارتی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کسان رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے کسانوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔  بھارتی حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں اور ان قوانین کے فوائد کی تشہیر کر رہی ہے۔

وزیر زراعت نے آٹھ صفحات پر مشتمل کھلے خط میں زرعی قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کسانوں کو ان کے فائدے کے بارے میں بتایا ہے۔

بھارتی وزیر زراعت نے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ معاملے کے ٹھوس حل کے نکلنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

News Code 1904436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =