نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرادیا

نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرادیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 6 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بن گئے جس کے بعد ڈیون کونوے بیٹنگ کیلیے آئے لیکن حارث رؤف نے انہیں بھی 5 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

گلین فلپس اور ٹم سیفرٹ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی، فلپس 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم سیفرٹ کریز پر ڈٹے رہے اور مارک چیپمین کیساتھ ایک اور اچھی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، چیپمین 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ سیفرٹ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، وہ 57 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس پاکستانی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بابراعظم کی غیر موجودگی میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ شاداب خان 42 اور فہیم اشرف 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔

News Code 1904434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =