غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی

افغانستان میں غزنی کے ضلع گیلان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان  میں غزنی کے ضلع گیلان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکہ غزنی کے ضلع گیلان میں ہوا، جہاں ایک گھر میں ختم قرآن کی محفل جاری تھی۔  افغان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بم گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے پھٹنے سے 15 افراد ہلاک  جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ قرآن مجید کے ختم کی ایک تقریب میں ہوا ہے۔

News Code 1904430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =