نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دیا

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جس کے تعاقب میں کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے مارٹن گپٹیل کی وکٹ8 کے مجموعی اسکور پر حاصل کی،  شاداب خان نے ان کا کیچ لیا۔

کیویز کی دوسری اور تیسری وکٹ حارث روف کے حصے میں آئی ، انہوں نے 21 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنانے والے ڈیون کانوےکا اپنی ہی بال پر کیچ لیا جس کے بعد 65 کے اسکور پر 23 رنز بنانے والے فلپ کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈفی نے 4 اوور میں 33 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیے، جبکہ اسکوٹ کوگلیجن نے 3 ، سودھی اور بلیئر ٹکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ کھاتہ کھولے بغیر ڈیبیو کرنے والے بولر ڈفی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی وکٹ بنے۔

پاکستان کی قومی ٹیم کی دوسری، تیسری اور چوتھی وکٹ 20 کے مجموعے پر گری جس میں رضوان  17، حیدر علی 3 اور تجربہ کار حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق  پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا۔

News Code 1904427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =