بھارتی پولیس نے دوست کی بیوی سے زیادتی کے الزام میں فوجی کرنل کو گرفتار کرلیا

بھارت کے صوبہ اترپردیش میں پولیس نے بھارتی فوج کے کرنل کو دوست کی بیوی سے زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے صوبہ اترپردیش میں پولیس نے بھارتی فوج کے کرنل کو دوست کی بیوی سے زیادتی کرنے کے جرم میں  گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کانپور میں بھارتی فوج کے کرنل نیرج گھیہلوٹ نے اپنے دوست اور اس کی بیوی کو آفیسرز میس میں کھانے پر مدعو کیا جہاں کرنل نے دوست کو نشہ آور شربت پلاکر بیہوش کیا اور پھر دوست کی بیگم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ خاتون کی جانب سے مزاحمت پر کرنل نے تشدد بھی کیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس اسٹیشن میں واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی کا تعلق روس سے ہے اور وہ 10 سال سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں جب کہ کرنل ان کا دوست ہے، متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرنل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کرنل نیرج گرفتاری سے بچنے کے لیے چھٹیاں لیکر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر کرنل کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1904420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =