امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی دوحہ میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق طالبان رہنماؤں  سے ملاقات کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان  کے مطابق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور طالبان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔

ملاقات میں جنرل مارک ملی نے خطے میں استحکام اور امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے فوری طور پر تشدد میں کمی، سیاسی حل کیلئے پیشرفت میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل مارک ملی طالبان سے ملاقات کے بعد بدھ کو افغان صدر سے ملاقات کیلئے کابل روانہ ہوئے۔ 

News Code 1904419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =