صوبہ سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے پورے صوبہ میں دینی مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے پورے صوبہ میں دینی مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستان بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

News Code 1904418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha