بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے سابق وزير اعظم کو تعزیتی پیغام

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں کہا ہے کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015ء میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔ بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو یہ تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا، بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست تھی۔

News Code 1904417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha