فرانسیسی صدرمیکرون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ فرانسیسی صدارتی دفترسے جاری بیان میں بیان کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدرآئندہ ہفتےتک آئسولیشن میں رہیں گے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر گھر سےصدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔ فرانسیسی صدر میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے اور ان کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آگيا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 55 ہزار 230 ہو گئیں۔

News Code 1904415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =