دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 لاکھ 55 ہزار 230 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 16 لاکھ 55 ہزار 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 16 لاکھ 55 ہزار 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 270 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 81 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =