دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 7 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 7 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 2550 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک لاکھ 74 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں 2850، فرانس میں 425 اور برطانیہ میں 500 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر پیرس میں رات کا کرفیو لگادیا گیا۔ انگلینڈ کے کئی علاقوں میں کل سے سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت پر کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کے لیے بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

News Code 1904398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =