نیو زی لینڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

نیو زی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو زی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے علاقے ساؤتھ آئی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع کائیکورا شہر میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر کلیئرنس قصبے کے ساحلی علاقے میں واقع چٹانوں سے ٹکرا گيا، اس ہیلی کاپٹر میں بچوں سمیت پانچ مسافر سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دو مسافر موقع  پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1904396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =