طالبان کا 9 رکنی وفد امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گيا

افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد قطر سے آنے والی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور وفد  کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا۔ سینئر پاکستانی حکام نے وفد کا استقبال لیا۔

ذرائع کے مطابق طالبان سیاسی کمیشن کا وفد 16 سے 18 دسمبر تک پاکستان میں تین دن قیام کرے گا اور حکومتی عہدیداران سے مذکرات کرے گا جس کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

News Code 1904394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =